نئی دہلی، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان میں باکسنگ کے منتظمین کے درمیان باہمی رضامندی کا پہلا اشارہ ملا جب جلد ہی قائم ہونے والے نئے یونین کے اتوار کو ہونے والے انتخاب سے قبل پانچ نائب صدور اور دو علاقائی سکریٹریوں کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔نئے ادارے کو انڈین باکسنگ فیڈریشن(بی ایف آئی )کہا جائے گا اور اس کے اتوار کو حتمی شکل لینے کی امید ہے جب کچھ امیدواروں کے کرپشن کا الزام لگانے کے باوجود اس کے طویل انتظار انتخابات ہوں گے۔نامزدگی کا عمل ختم ہونے کے بعد کھوئبی سلام سنگھ(شمال مشرقی ) انل کمار بوہی دار(جنوب مشرقی ) ڈاکٹر سی بی راجے(جنوبی علاقہ ) نریندر کمار نروان(شمالی مغربی علاقہ )اور انل کمار مشرا(مشرقی علاقہ )کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا۔جی وی روی راجو(جنوب مشرقی)اور آر گوپو(جنوبی علاقہ )کو بلامقابلہ علاقائی سکریٹری منتخب کیا گیا۔صدر کے عہدے کے لیے دہلی کے روہت جین، اتراکھنڈ کے اجے سنگھ، ہماچل پردیش کے راجیش بھنڈاری اور ہریانہ کے راکیش ٹھکران کے درمیان چہاررخی مقابلہ ہوگا۔